اسلام آباد (این این آئی،آن لائن)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف نااہلی کی درخواست پر اعتراض لگا دیا ۔الیکشن کمیشن نے ایم پی اے حنا پرویز بٹ کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔(ن )لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی نے وزیرمملکت زرتاج گل کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی،درخواست میں زرتاج گل پر اپنے عہدے کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے خلاف نااہلی کے ریفرنس کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کیا جائے ۔ادھرالیکشن کمیشن کی جانب سے ضلعی سطح پرووٹرز کی فہرستوں پر نظر ثانی کاکام جاری ہے ۔ الیکشن آفیسر خیرپور شاہنواز بروہی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ووٹرز کے قومی شناختی کارڈ میں درج عارضی اور مستقل پتے کے مطابق ووٹرز کا فہرستوں میں اندراج کا کام 10 اکتوبر 2019 تک جاری رہے گا الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کیلئے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جولائی مقرر کی ہ۔