لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمدالیاس نے کہا ہے کہ حکومت 15جون سے میرج ہال کو بکنگ کرنے کی اجازت دے ، میرج ہال بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں ملازمین کے بے روزگارہونے کا خدشہ پیداہوگیا ہے ، ہم نے وزراء سے اس حوالے سے کئی ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں یقین دلایا ہے کہ میرج ہال مالکان ایس او پیز پر عمل کریں گے ،ہم تمام حفاظی اقدامات کے مطابق میرج ہال میں تقریبا ت کا انعقاد کریں گے ، انہوں نے کہاکہ اگر 15جون سے میرج ہال کھول دئیے جاتے ہیں تو تقریبات کیلئے بکنگ کرنے میں دو ماہ کا وقت درکار ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورت حال بہت سنگین ہوگئی ہے اس لئے حکومت ہمارا مطالبہ تسلیم کرے ۔