واشنگٹن ( ویب ڈیسک) خوفزدہ کرنے والے عجائبات پر مشتمل ایک امریکی تھیم پارک نے مسلسل 30 گھنٹے تابوت میں گزارنے والوں کے لیے 600 ڈالر (94 ہزار پاکستانی روپے ) انعام کا اعلان کیا ہے ۔’سکس فلیگز‘ نامی امریکی تھیم پارک نے ’30 آور کپلز کوفن چیلنج‘ کے نام اس مقابلے کے اعلان کیا ہے جس کے تحت اس پارک کے ایک تنگ و تاریک گوشے میں تین جوڑوں (میاں بیوی، بہن بھائی، رشتہ دار، اہلِ خانہ یا گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ وغیرہ) کو مسلسل 30 گھنٹے تک تابوتوں میں رہنا ہوگا۔