لاہور( پ ر )پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ہڑتالوں سے پیچھے نہ ہٹنے کا بیان افسوس ناک اور غیرذمہ دارانہ ہے ، دنیا میں کوئی وزیراعظم یہ موقف اختیار نہیں کرسکتا جو عمران نیازی نے اختیار کیا ہے ، انہیں علم نہیں کہ دس ماہ میں ہی عوام ان سے تنگ آگئے ہیں، انہوں نے کہاکہ تاجر اورصنعت کار حکومت پالیسی کے خلاف ہڑتال ہی کرسکتے ہیں، ہڑتال کرنا ان کا بنیادی حق ہے ،حکومت تاجروں کو دھمکی دینے کے بجائے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے ، تاجر اور صنعت کار حکومتی پالیسی سے تنگ آگئے ہیں لیکن کسی کو ان کی فکر نہیں ہے ۔