لاہور (سپورٹس ڈیسک) وسط ایشیائی ملک تاجکستان میں فٹبال جیسا ہردلعزیز کھیل کا میلہ سج گیا، تاجکستان کے مقامی کلب سٹکلول Istiklol اور رنرز اپ خوجند Khujand کے درمیان پہلا مقابلہ طے پا گیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا شکار پوری دنیا گھروں میں قید ہے جبکہ اس موذی وبا سے محفوظ تاجکستانی فٹبالر اور شائقین تگڑے مقابلوں کے مزے لیں گے ۔حالات اور توقعات سے صرف کھلاڑی ہی نہیں پرستار بھی بہت پرجوش ہیں۔