لندن(این این آئی)لندن سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت برطانوی انگریزی روزنامہ فنانشل ٹائمز کی 131 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ لبنانی نژاد خاتون رولا خلّاف کو اخبار کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ رولا معروف سینئر برطانوی صحافی لی اونل باربر کی جگہ ادارت کا منصب سنبھالیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق باربر اگلے برس جنوری میں اخبار کی ادارت سے الگ ہوں گے ۔ وہ چودہ برس فنانشل ٹائمز کے ایڈیٹر رہے جبکہ انھوں نے جاپانی کمپنی نیکی کے ملکیت اس موقر اخبار کے ساتھ 34 برس کام کیا۔ رواں برس کے اختتام تک فنانشل ٹائمز کے دس لاکھ قارئین ہیں جبکہ اخبار کی سرکولیشن کے 75 فیصد کے مساوی افراد اسے آن لائن پڑھتے ہیں۔لبنان سے تعلق رکھنے والی رولا خلّاف ان خواتین کی فہرست میں شامل ہونے جا رہی ہیں جنہوں نے امریکا اور برطانیہ کے بڑے اخبارات میں ادارتی سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دیے ہیں۔