لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ یہ بات یاد رکھیں کہ یہ خدا کا نظام ہے کہ اندھیرے کے بعد روشنی ہے ، بُرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا ہے ۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حریم فاروق نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے ۔حریم فاروق نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں سب سے پہلے تو شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری کے کچھ اشعار لکھے :سورج نے دیا اپنی چھاؤں کو یہ پیغام،دُنیا ہے عجیب چیز کبھی صبح کبھی شام،اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ بات ہمیشہ یاد رکھیے گا کہ اندھیرے کے بعد ہمیشہ روشنی آتی ہے یہ ہی خدا کا نظام ہے ، دُنیا میں اچانک خوف کی فضا آئی ہے یہ ناگزیر ہے۔