بیجنگ(92نیوزرپورٹ،اے ایف پی،نیٹ نیوز)چین نے تائیوان کواسلحہ کی فروخت کرنے پر امریکی اسلحہ سازکمپنی لوک ہیڈمارٹن پر پابندیاں نافذ کردیں،دوسری طرف بحیرہ جنوبی چین میں اقدامات پر امریکی اعتراض کو ناجائز قراردیا ہے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ژائولی جیان کے مطابق امریکہ کی تائیوان کواسلحہ بیچنے کی مخالفت کرتے ہیں،امریکہ تائیوان کواسلحہ کی فروخت بنداوردفاعی تعلقات منقطع کرے ،اقدامات سے امریکہ چین کیساتھ اپنے تعلقات کومزیدخراب ہونے سے بچاسکتاہے ۔بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ حکومت کی علاقائی سرپرستی قائم کرنے سے متعلق حالیہ اقدامات پر امریکی اعتراضات کو چین نے ناجائزقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن خطے میں امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ۔ واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بارے میں بیان کو غلط بیانی پر مبنی اور خطے میں قیام امن کی چینی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے ۔