ماسکو( ویب ڈیسک) روسی لڑکیوں نے پیر اگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا ۔ ویڈیو میں نظر آنے والی روس کی جانباز حسیناؤں کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ کر رہی ہیں بلکہ کرتب بازی کا شوق بھی پورا کر رہی ہیں۔ روس کے شہر Berdsk میں دو ایروبیٹک خواتین کھلاڑیوں نے ایک ساتھی کے ساتھ نہ صرف ایک ہی پیراشوٹ کے ذریعے آسمان کی بلندی پر اُڑان بھری بلکہ 1,970فٹ آسمان کی بلندی پر بغیر پیراشوٹ کے ایسے خطرناک اسٹنٹ پیش کئے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔