مکرمی !اقتدار میں آنے سے پہلے موجودہ حکومت یعنی تحریک انصاف نے تبدیلی اور کرپشن سے نجات کا نعرہ لگایا۔اس نعرہ کا مقصد عوام کو اپنی طرف کسی بہانے مائل کرنا تھا۔اقتدار میں آنے سے پہلے باقی سیاسی پارٹیوں کی طرح تحریک انصاف نے بھی عوام کو سبز باغ اور خواب دکھائے ۔اب تحریک انصاف تبدیلی کے نعرہ پر عمل پیرا ہے اور ہر چیز میں تبدیلی کردی ہے۔ چاہے وہ ملکی قوانین ہوں یادیگرمعاملات۔تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف بات کی مگر خودعمران خان کی حکوت میں سابقہ کرپٹ حکومتوں کے وزیر،مشیراوردیگر افراد شامل ہیں۔جن کے خلاف کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں۔احتساب کرنے والے ادارے کہتے ہیں کہ ہم پچھلی حکومتوں کا احتساب کریں گے پھر نئی نویلی حکومت کی باری ہوگی۔مگر ان کو یہ بات سمجھ نہیں آتی یہ حکومت سابقہ حکمرانوں پر ہی مشتمل ہے جن کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔تحریک انصاف نے عوام کو ریلیف دینے،بے روزگاری سے نجات ،اداروں کی مضبوطی اور اس طرح کے پتہ نہیں کتنے وعدے کیے تھے مگر ابھی تک ایک بھی وعدہ بھی پورا نہیںہوسکا۔ملک کے ادارے مزید خسارے میں چلے گئے ، ڈالر کا ریٹ بڑھ گیا اور ہماری صنعت کا پہیہ رک چکا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کی بھرمار کردی گئی ہے جس سے عام آدمی لاچار ہوکررہ گیا ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کے مطابق تمام بجٹ بنائے اور عوام کوعالمی بینکوں کا غلام بنا دیاہے۔ (عمرفاروق،لاہور)