لاہور(نمائندگان،نیوزایجنسیاں)الیکشن2018ء کے نتیجہ میں ملک کے کئی علاقوں میں تبدیلی آگئی اور وہاں تاریخ میں پہلی بار خواتین نے اپنا ووٹ کا حق استعمال کیا ہے ۔گزشتہ روز پہلی بار خواتین ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھروں سے باہر آئیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 21 میں قائم پولنگ سٹیشن میں خواتین کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا۔ بعدازاں دیر بالا کے حلقوں این اے 5 اور پی کے 12کے پولنگ سٹیشنوں پر خواتین ووٹرز کا رش دیکھنے میں آیا۔خوشاب کے علاقہ گھگھ کلاں میں پہلی مرتبہ خاتون آمنہ بی بی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا حالانکہ اس علاقہ سے سمیرا ملک پہلے بھی ایم این اے رہ چکی ہیں۔سرگودھا کے حلقہ این اے 89 میں پولنگ سٹیشن چاؤوال اور للیانی میں پہلی مرتبہ خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا ۔خیبرپختونخوا میں مہمند ایجنسی کی خواتین نے بھی پہلی مرتبہ اپنا آئینی حق ادا کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کئے ۔ملکی تاریخ میں پہلی بار چکوال کے علاقہ دھرنال میں بھی خواتین نے ووٹ کے حق کا استعمال کیا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔بعض خواتین ووٹرز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنال سے اگر خواتین ووٹ کا استعمال کر سکتی ہیں پھر یہ بات اٹل ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ آہی گئی۔ پہلی بار خواتین ووٹ