لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی انسدادِ مہم وال چاکنگ کے حوالے سے متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کی زیر نگرانی ایمپوریم مال، کھوکھر چوک اور جی ون مارکیٹ، ایمان سنٹر جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اے سی کینٹ کی زیر نگرانی جوڑے پل پر سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں اور ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کینال روڈ اور انڈر شالامار انٹر چینج سے وال چاکنگ اور پوسٹرز کو ہٹا دیا گیاہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی ملتان روڈ پر انسدادِ وال چاکنگ مہم بھی جاری رہی ۔انہوں نے کہا کہ ملتان روڈ پر وال چاکنگ، پوسٹرز اور پینا فلیکسز کو ہٹا دیا گیا۔انسدادِ وال چاکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔