کراچی (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف نے سندھ میں 6 ماہ کیلئے گورنرراج لگانے کا مطالبہ کردیا،کراچی کے صدرو رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صوبہ سندھ کے مسائل حل نہ کرنیکی قسم کھائی ہے ،18ویں ترمیم سے صوبہ سندھ کوشدید نقصان پہنچا،صرف آصف زرداری کو18ویں ترمیم سے فائدہ ہوا ،اسمبلی فلورپر45 منٹ وزیراعلیٰ مراد شاہ نے وفاقی حکومت کی برائی کی اورصرف 15 منٹ میں سندھ میں اپنی کارکردگی بتائی،وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کی بہتری کیلئے کوئی بات نہیں کی،ہماری خواہش تھی کہ وزیراعلیٰ کوئی اپنی تجاویزپیش کرتے ،پانی کے مسئلہ پرکوئی بات نہیں کی،سکول،صحت،تعلیم کسی مسئلے پربات نہیں کی،اس موقع پرمحمود مولوی،شہزاد قریشی،سمیرمیرشیخ،فضہ ذیشان،گوہرخٹک موجود تھے ،خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ آصف زرداری اوربلاول نے وزیراعلیٰ کو کچھ سیکھاکرنہیں بھیجاتھا،ہم انتظارکرتے رہے کہ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کوئی تجویزپیش کریں۔