لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں چیک تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری تھے ۔ تقریب میں بیت المال پاکستان کی طرف سے مسیحی برادری میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد کی بڑی تعداد میں شرکت۔ حلقہ این اے 133 کے مستحق افراد میں چیک تقسیم کئے گئے ۔ ممبر بیت المال پنجاب محمد فرخ زبیر، رانا اختر حسین،علی رضا نقوی، ملک فضل حسین، عمران نیازی، ندیم شاکر،آصف بھٹی، اسلم کامی، عرفان عباسی اور دیگر کی شرکت کی۔ اعجاز چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فنڈز کی فراہمی پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس پپی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ غریب افراد کو سہولتیں فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے ۔ آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان غریب عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں گے ۔