مکرمی !انصاف حکومت کو 25جولائی کوسال مکمل ہوجائے گاحالانکہ اس حکومت نے الیکشن میں آنے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ 90دن میں علیحدہ صوبہ بنادیں گے مگرابھی تک کوئی وعدہ وفاہوتا نظرنہیں آرہا حکومت نے سرائیکی لیڈروں کواطمینان میں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اکثریت موجود نہیں اسی وجہ سے صوبہ نہیں بن سکتا البتہ ہم جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کا قیام عمل لا رہے ہیں پھریکم جولائی کوسب سیکرٹریٹ کا وعدہ کرکے لیڈروں کوٹرخادیامگریکم جولائی گزرجانے کے بعد بھی ابھی تک کوئی سب سیکرٹریٹ نہ بن سکاحالانکہ وسیب نے تحریک انصاف کونہ صرف بھاری مینڈیٹ سے جتوایا بلکہ پاکستان کے بڑے صوبے میں حکومتی قیام میں بھی بھرپورمددکی مگراب وسیب کے لوگوں کوبھی تحریک انصاف سے امیدیں ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جس طرح دوسری حکومتوں نے ووٹ لے کے وعدے کیے اور خطہ کی عوام کو ماموں بنایا اسی طرح لگتا ہے تحریک انصاف کے وعدے اوردعوے بھی اسی طرح کے ہیں ۔ (علی جان،لاہور)