فیصل آباد(جنرل رپورٹر) الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند 313امیدواروں نے تحریک انصاف ویسٹ ریجن کو درخواستیں جمع کرادی ہیں جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کو 4 مئی سے بڑھا کر 13 مئی کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نصف درجن سے زائد ایسے ممبران ہیں جنہوں نے بیک وقت قومی و صوبائی اسمبلی پر ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔