مکرمی !قومی اسمبلی نے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا بل پاس کر دیا ہے۔ یہ قرارداد پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی تھی۔ ماضی قریب میں پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں حقوقِ نسواں کے تحفظ کا بھی ایک بل پاس کیا گیا تھا، جس میںوراثت میں محض ایک سائل کی شکائت خاص کر بیٹیوں کے حصہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاگیا تھا۔قومی اسمبلی میں اس قراداد کا منظور ہونا خوش آئند قدم ہے۔ہمیں اس قرارداد کی مخالفت کر نے کے مرتکب افراد کے افعال کو تقویت بہم نہیں پہنچانی بلکہ حکومت کا ساتھ دے کر ان کی حوصلہ شکنی کرنی ہے تاکہ یہ لوگ آئندہ ایسے افعال کے مرتکب نہ ہوسکیں۔قرارداد کی مخالفت دراصل ظالم کی طرفداری ہے،لہٰذا ہمیں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایسے افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے لئے حکومت کے ہر قانون کا ساتھ دینا چاہئے۔ (مرادعلی شاہدؔدحہ قطر)