اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کے حوالے سے وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ۔ دونوں رہنماؤں میں سعودی عرب میں حالیہ تخریب کاری کے واقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے شہزاد محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ تخریب کاری سے سعودی عرب کی سکیورٹی اور عالمی معیشت کو خطرہ ہے جبکہ ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔