اسلام آباد،پشاور ،لاہور (این این آئی،وقائع نگار)پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تخت بھائی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا، حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق بدھ کو پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک تخت بھائی کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ حادثہ کی انکوائری کیلئے پی اے ایف ہیڈ کوارٹرز میں بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ، ابھی تک طیارہ گرنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔