پشاور،اوکاڑہ(92 نیوزرپورٹ ،خبرنگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہوٹل کی بالکونی گرنے سے 5 سیاح جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جبکہ رائس ملزم کا سیوریج بن گرنے سے 2مزدور دم توڑ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چترال میں ہو ٹل کی بالکونی گرنے سے 5افراد جاں بحق اور متعدد سیاح زخمی ہو گئے ۔جاں بحق اورزخمی سیاحوں کاتعلق قصورسے بتایا گیا ہے زخمی ہوگئے کے بعد پشاور کے تینوں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ چترال سے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا ، ہسپتال انتظامیہ کو تمام انتظامات مکمل کرنے اور عملہ کو موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، محکمہ صحت نے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ، خیبر ٹیچنگ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔دریں اثناء سیکرٹری ہیلتھ امتیاز حسین شاہ نے ایل آر ایچ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔،وزیراعلی خیبرپختونخوانے چترال میں سیاحوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکی شریک ہے ۔ دریں اثنا اوکاڑہ بائی پاس پر واقع سرفراز رائس مل کا سٹوریج بن اچانک زمین بوس ہوگیا رائس ملز کے سٹوریج بن میں کام کرنے والے دو مزدور 30سالہ اعظم ریاض ولد ریاض جو کہ رسول پور ضلع بہاولنگرکا رہائشی تھا اور 31سالہ عبدالرحمن ولد حنیف جوکہ چک نمبر24/2Lاوکاڑہ کارہائشی تھا سٹوریج بن میں دب کر جاں بحق ہوگئے ۔