میونخ (این این آئی ،نیٹ نیوز)امریکہ نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران دہشتگردوں کا سپانسر ہے جبکہ تہران نے کہا ہے کہ یورپ جوہری معاہدہ بچائے ۔ امریکی نائب صدرمائیک پنس نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہوجائیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہایورپ کو ایران کے ساتھ جوہری ڈیل برقرار رکھنے کے لیے مزید عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔