اسلام آباد (لیڈی رپورٹر،این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کااجلاس آج ہوگا جس میں فارن فنڈنگ کیس سمیت مختلف امور زیر غور آئینگے ۔وزیراعظم ترجمانوں کو آگاہ کریں گے کہ موجودہ حالات میں حکومت کا بیانیہ کیا ہونا چاہئے ۔ دریں اثنا مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے اہم صاف و سرسبز پروگرام کے تحت کلین گرین پاکستان انڈیکس ملک بھر میں شروع کیا جارہا ہے ، جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں کریں گے ۔