اسلام آباد(آن لائن)وزارت منصوبہ بندی کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال6 دسمبر تک297ارب 64کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 701ارب، ایوی ایشن ڈویڑن کے منصوبوں کیلئے 1ارب 64کروڑ، کابینہ ڈویڑن 19 ارب 29 کروڑ روپے اور فیڈرل ایجوکیشن کیلئے ایک ارب 94کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔فنانس ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4ارب89کروڑ، ایچ ای سی کو 14 ارب، ہاؤسنگ کیلئے 1 ارب 30کروڑ اور وزارت داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کو 4ارب 46 کروڑروپے دیے گئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال 6 دسمبر تک ٹی ڈی پیز سکیورٹی کیلئے 26ارب 78کروڑ، این ایچ اے کو 93ارب57 کروڑ، آزاد کشمیرکیلئے 12 ارب 74کروڑ، گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 8ارب 74کروڑ اور ایرا کو ایک ارب 28 کروڑ روپے جاری کیے ۔اعلامیے کے مطابق حکومت نے ریلوے کیلئے 6ارب43 کروڑ، پانی کے منصوبوں کیلئے 37 ارب 66کروڑ، نیشنل فوڈسیکیورٹی کیلئے 5ارب 76کروڑ اور نیشنل ہیلتھ سروسز کی مد میں 5ارب 60 کروڑ جاری کیے ۔