لاہور(اپنے رپورٹر سے )ڈی سی دانش افضال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجا ب کی ہدایت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کر دی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار کو تیز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 97 سکیموں کے لیے 76 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز کو مختلف پراجیکٹس پر استعمال کیا جائے گا جس کے لیے فنڈز مختص کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ این اے 126میں مجموعی طور پر 24 سکیمیں ہیں جن کے لیے 150 ملین مختص کئے گئے ہیں۔ان میں واسا کی 17 سکیموں کے لئے 100 ملین مختص اور اربن ڈویلپمنٹ ایل ڈی اے کی 7 سکیموں کے لئے 50 ملین مختص کئے گئے ہیں۔واسا کی 8 سکیموں میں کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 9 سکیموں کے لئے کنٹریکٹر کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔این اے 130 میں پاک پی ڈبلیو کی 28 سکیمیں شامل ہیں جن کے لیے 150 ملین مختص کیے گئے ہیں۔این اے 131 میں پاک پی ڈبلیو کی 18 سکیمیں شامل ہیں جبکہ ان سکیموں کے لئے 88 ملین کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ این اے 134 میں پی ایچ ای ڈی کی 2 سکیمیں شامل ہیں جن کے لیے 100 ملین مختص کر دئیے گئے ہیں۔این اے 135 میں لیسکو کی 1 سکیم، پی ایچ ای ڈی کی 3اور ایل جی اینڈ سی ڈی کی 2 سکیمیں شامل ہیں جن کے لیے مجموعی طور پر 150 ملین مختص کر دیئے گئے ہیں۔این اے 334 میں ایل جی اینڈ سی ڈی کی 4 سکیمیں شامل ہیں جن کے لیے سکیموں کے لئے 26 ملین مختص کئے گئے ہیں۔ان سکیموں میں سیوریج مسائل، واٹر سپلائی، گلیوں کی کارپیٹنگ، پی سی سی، سیوریج لائنز کی تعمیر و مرمت شامل ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا محکمہ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ، سیسٹین ایبل پراجیکٹس کے ترقیاتی کام کو اپنی نگرانی میں مکمل کرا رہا ہے ۔