لاہور(خصوصی نمائندہ)تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجازچودھری سے ضلع شیخوپورہ پی ٹی آئی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر چودھری اسحاق کی قیادت میں سیاسی شخصیات کی پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ صفدر آباد سے یونین کونسل کے سابقہ آزاد امیدواران اور سابقہ چیئرمینوں کی بڑی تعداد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اعجازچودھری نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کوپارٹی میں خوش آمدید کیا اور کہاکہ نئے شامل ہونے والے ساتھی پارٹی کی قوت میں اضافہ ثابت ہونگے ، تمام اضلاع میں نچلی سطح پر تنظیم سازی کا عمل تیزی مکمل کیا جا رہا ہے ،23 فروری کو یونین کونسل اورویلیج کی سطح پر ہزاروں عہدیدار اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ،تحریک انصاف کو وسطی پنجاب کا قلعہ بنانا ہمارا مشن ہے ۔