استنبول(این این آئی)ترک فوج کی شمالی عراق میں بمباری کے دوران کردستان ورکز پارٹی کے 14 جنگجو ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔ ترک فوج کے مطابق علیحدگی پسند کرد جنگجوئوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے کئی ٹھکانے تباہ کرد ئیے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے ۔ ترک فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیا کہ شمالی عراق میں کی جانے والی کارروائی میں 14 کرد جنگجوئوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ۔