انقرہ( ویب ڈیسک) ترکی کے محکمہ آثار قدیمہ نے 5 ہزار 700 سال قدیم ڈھانچہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو 6 سالہ بچے کا بتایا جارہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور دیگر ممالک کے محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین مشرقی ملاطیہ صوبے مین واقع ارسلان تپہ میں کھدائی کررہے تھے کہ اس دوران ایک مکان سے یہ ڈھانچہ دریافت ہوا۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچہ انہیں جس مقام سے ملا وہ تانبے کا بنا ہوا گھر تھا جس کے بارے میں یہ امکان ہے کہ یہ مکان آخری عہد میں تعمیر کیا گیا۔انقرہ اور تپہ یونیورسٹی کے پروفیسر مارسیل فرنگی کے مطابق ’’ہمیں بچے کے بازوؤں اور گردن سے موتی ملے ، ایسا ڈھانچہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس بات ظاہر کرتی ہے کہ بچہ کسی معتبر گھرانے کا تھا‘‘۔ پروفیسر کا کہنا تھا کہ یہ بچہ 3600 سے 3700 قبل مسیح کا ہے ، ماہرین نے مزید تحقیقات کیلئے ڈھانچے کو انقرہ یونیورسٹی منتقل کردیا ہے ۔