انقرہ ( نیٹ نیوز)ترکی کے مشرقی حصوں میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔جمعے کی رات ترکی کا مشرقی حصہ 6.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تھا جس کے باعث درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملکوں شام، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کیے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے 45 افراد کو بچالیا گیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے ۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے جنازے میں شرکت کی۔