انقر ہ ( اے ایف پی ) ترکی نے شام سے حراست میں لئے گئے غیر ملکی جہادیوں کی ان کے آبائی ممالک واپسی شروع کر دی ہے ۔ اب تک ایک امریکی شہری جرمنی اور ڈنمارک کے ایک ایک شہری کو ان کے ممالک واپس روانہ کر دیا گیا۔جمعرات کو 11 فرانسیسی، 2 آئرش اور 2 مزید جرمن شہریوں کو ان کے ممالک واپس بھیجا جا ئیگا ۔