استنبول(نیٹ نیوز)ٹی وی چینل پر پروگرام کے دوران ہیئر سٹائلسٹ نے ماڈل کو بتائے بغیر 12 انچ تک بال کاٹ دیئے جسے دیکھنے کے بعد ماڈل صدمے سے بے ہوش ہو گئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ترکی کے ایک ٹی وی پروگرام میں کچھ ہیئر اسٹائلسٹ اپنی ماڈلز کے بال تراش رہے تھے اور اُن میں سے بلال ایگن نامی ہیرسٹائلسٹ نے اپنی ماڈل ایلیاڈا کے بال بغیر بتائے کاٹ دیئے ۔ہئیر سٹائلسٹ نے ماڈل کے 12 انچ تک بال کاٹ دیئے جسے دیکھ کر وہ ہکا بکا رہ گئیں اور شو سے جاتے ہوئے نہ صرف رونے لگیں بلکہ صدمے سے بے ہوش ہو کر گرپڑیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے نہ صرف ماڈل سے ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ ہیئر سٹائلسٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ہیئر اسٹائلسٹ ایسا ہی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ تُرکش پروگرام میں ماڈلز کے اِن بالوں کو کینسر سے متاثرہ مریضوں کو عطیہ کیا جانا تھا۔