لاہور(جنرل رپورٹر )گریڈ 19 کیلئے پروموشن کا عمل تیز کیا جائے میل فی میل گریڈ 19 کیلئے PSB کو ایک سال ہو چکا ہے ۔تاخیر سے اساتذہ میں زبردست بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ کے مرکزی صدر رانا عطاء محمد نے اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جس طرح ریگولیشن کا عمل بڑی تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب رواں دواں ہے جس کا سہرا سیکرٹری سکولز پنجاب کو جاتا ہے اسی طرح ایک سال سے پریشان میل و فی میل اساتذہ و آفیسران کے حال پر بھی رحم کیا جائے ۔ گزشتہ سال مئی سے اب تک گریڈ 19 کیلئے میل یا فی میل افسران کی کوئی PSB نہ ہوئی ہے جبکہ DPI آفس کا اس سلسلہ میں کردار کلیدی ہونا چاہیے ۔