بوسٹن(ویب ڈیسک) میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے نرم پیوند تیار کیا ہے جو اطراف کی بافتوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔اس طرح یہ سخت امپلانٹس کا متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔ ایسے پیوند کو مرگی، پارکنسن اور دیگر دماغی امراض کے علاج یا ان کی شدت کم کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے نرم پلاسٹک، یا پالیمر سے بنایا گیا ہے لیکن اس میں بجلی گزرسکتی ہے۔ پالیمر کی خاصیت مائع کی طرح جو دیکھنے میں ٹوتھ پیسٹ کی طرح لگتی ہے۔