لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے 62ملین سے زائد کی رقم واجب الاد اہونے پر کوٹ لکھپت جیل کی بجلی منقطع کر دی ۔ ترجمان کے مطابق لیسکو کی نادہندہ سرکاری محکموں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور گزشتہ روز نادہندہ ہونے پر کوٹ لکھپت جیل کی بجلی کاٹ دی گئی ۔کوٹ لکھپت جیل کے ذمے بجلی بلوں کی مد میں 62 ملین سے زائد کی رقم واجب الادا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسکو چیف نے بجلی بل ادا نہ کرنے والے تمام نادہندہ سرکاری اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔