لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے واقعات پر قابو پالیا۔ تفصیل کے مطابق گجر پورہ میں اسحاق کی ربڑ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ شفیق آباد میں محمود کی پلاسٹک دانہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ نوانکوٹ میں باسط کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ کوٹ لکھپت میں مزمل کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے واقعات پر قابو پالیا۔