ملتان(واثق رئوف)پاکستان ریلوے کی مجموعی آپریشنل مسافرٹرینوں کی تعداد136ہوگئی ، جن میں 68اپ سائیڈاور68ڈائون سائیڈٹرینیں شامل ہیں ان میں بھی 42میل اورایکسپریس(صوبوں کے درمیان چلنے والی) ٹرینیں،52انٹرسٹی(صوبہ) کے اندرچلنے والی ٹرینیں،22پسنجر(تمام چھوٹے بڑے اسٹیشنوں پرسٹاپ کرنے والی)۔ ٹرینیں، 4مکسڈ (مسافر اور مال گاڑی کے ڈبوں پر مشتمل )ٹرینیں،شٹل (دوشہروں کے درمیان چلنے والی )ٹرینیں10ملکوں کے درمیان چلنے والی انٹرنیشنل ٹرینیں 6 جس میں بھارت جانے اورآنے والی 4اورایران جانے اورآنے والی2ٹرینیں شامل ہیں۔قبل ازیں ریلوے کی آپریشنل ٹرینوں کی تعداد120تھی۔ریلوے ہیڈکوارٹرزنے 15اپریل2019ئسے موسم گرماکے نظام الاوقات میں نئی چلائے جانے والی اپ اورڈائون سائیڈکی 16ٹرینوں کی اوقات کارکوبھی شامل کر لیا ہے ۔