مکرمی !ایجوکیشن حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے طلباء کو بغیر کسیامتحان کے پرموٹ کر دیا جائے۔ مزید یہ کہ طلبا کو ان کی پچھلی کارکردگی سے پرکھا جائے گا اور تعلیمی بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق اضافی تین فیصد نمبر دیئے جائیں گے۔ موجودہ صورتحال میں ، معاشی بدحالی کی وجہ سے آبادی کا ایک بڑا حصہ اپنی ملازمتوں سے محروم ہوگیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کئی عشروں سے تعلیمی بحران کا شکار ہے اور اس کا تعلیمی میعار دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم ہے ، 2019 کے انسانی ترقیاتی اشاریہ (ایچ ڈی آئی) کے مطابق اس سلسلے میں ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ "ہمیں بحیثیت قوم اس وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا چاہئے۔" تاہم ، محکمہ تعلیم کے حکام ابھی تک موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار نہیں کرسکے ہیں۔ مزید برآں ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی طرف سے تعلیم کے تسلسل کے بارے میں کوئی صلاح مشورے نہیں کیے گئے ہیں۔ تاہم ، دنیا بھر کے ممالک تعلیم جاری رکھنے کے لئے آن لائن تدریس کاسلسلہ شروع کرچکے ہیں۔ افسوس کے ساتھ ، ہم بحیثیت قوم ، تبدیلی کو قبول نہیں کرسکے ہیں اور اس کے بجائے ہم خرافات پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے ہیں۔ (مومنہ حسین۔ راولپنڈی)