مکرمی !تعلیم آج کی دنیامیں ہی نہیں بلکہ ہمیشہ اوہرزمانے میں تعمیر،تہذیب اورترقی کی بنیاد کی ضامن رہی ہے اورآج بھی عالمی افق پردیکھاجائے تووہی قومیں دوسری قوموں آگے ہیں جوعلوم وفنون اورتحقیق وتعلیم میں دوسروں سے سبقت لیے ہوئے ہیں دنیامیں کامیابی کی منزل علم وہنرکی امتحان گاہ سے گزرکرہی حاصل کی کی جاسکتی ہے تعلیم برسرِاقتدارطبقہ کے نزدیک کبھی بھی پہلی کیاتیسری ترجیح بھی نہیں رہی تعلیم کے بغیرکوئی بھی معاشرہ امن کاگہوارہ نہیں بن سکتاتعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرپاتی ہیں قیام پاکستان کے بعدکئی عشروں تک تعلیم پرتوجہ نہ دی گئی ملکی ترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت کو سمجھ کر اسے فروغ دینا ہوگا۔ (علی جان)