لاہور(جنرل رپورٹر) تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی میں اہم فیصلے کیے ہیں،آج سے جامعہ کے انتظامی اور اکیڈمکس ڈیپارٹمنٹ کھل جائیں گے بی ایس اونرز کے ایڈمیشن اگست کے پہلے ہفتے سے ہونگے ایم اے ایم ایس ای کے امتحانات اگست کے آخری ہفتے میں شروع ہونگے بی ایس اور ایم اے ایم ایس کے ان کیمپس طلبہ کو اگلے سمسٹر میں پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،مذکورہ طلبہ کے امتحانات بعد میں لیے جائیں گے آٹھویں اور چوتھے سمسٹر کے طلبہ کے تھیسز اور امتحانات ستمبر کے آخر تک لے لیے جائیں ایم فل پی ایچ۔ ڈی اور پریکٹیکل والے طلبہ کو ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت ہوگی مذکورہ طلبہ کے چھوٹے گروپس میں صرف پندرہ روز کے لیے ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت ہوگی چیئرمین ہال کونسل مذکورہ طلبہ کا ڈیٹا انتظامیہ کو فراہم کرینگے ۔