مکرمی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ کے31دسمبر2020ء کوایک اہم فیصلہ کیا، جس میںسرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے قرآن مجید کو اسلامیات سے الگ بطور لازمی مضمون پڑھائے جانے کا تاریخی حکم صادر کیا گیا ہے۔ عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ پاکستانی قوم کے دل کی آواز ہے۔ عدالت کے فیصلے میں واضح طورپر کہاگیاہے کہ نئے تعلیمی سال 2021ء سے قرآن مجیدکواسلامیات سے الگ لازمی مضمون کے طورپرپڑھایاجائے۔ شنیدہے کہ نیاتعلیمی سال اگست 2021ء سے شروع ہورہا ہے لیکن محکمہ تعلیم کی طرف سے عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے ابھی کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ بلکہ حسب معمول نئے تعلیمی سال کی اسلامیات کی کتابوں میں قرآن مجید کی کچھ سورتیں شامل کردی گئی ہیں جوکہ عدالت عالیہ کے حکم کی واضح خلاف ورزی ہے۔گزارش ہے کہ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں قرآن مجید کو اسلامیات سے الگ لازمی مضمون کے طورپرپڑھائے جانے کے اقدامات کئے جائیں۔ ( احسن خان ،لاہو)