مکرمی الیکٹرانک ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ موبائل فون کے استعمال کے سنگین اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ ہر صارف پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے لیکن بچوں کے معاملے میں اس کے اثرات بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ یہ موبائل فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہے جو بچوں کو اپنی اسکول کی کتابوں سے دور رکھتا ہے اور انہیں بیکار کھیلوں اور ویڈیوز سے منسلک کرتا ہے۔ یہ ایک تحقیق شدہ حقیقت ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے بچے کی سوچنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کو اس معروف حقیقت سے دور نہیں ہونا چاہئے کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور اگر وہ اپنی سوچنے کی صلاحیت سے محروم ہوجائیں تو کوئی بھی قوم ترقی اور تبدیلی کی توقع نہیں کرسکتی۔ لہذا ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں۔ (بلال شبیر‘ اسلام آباد)