لاہور (کلچرل رپورٹر )اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کے الفاظ ان کی معلومات اور اپروچ تک ہی محدود ہوتی ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ غلط بھی نہیں ہیں، لیکن وہ اتنا ہی بولتے ہیں جتنا کہ وہ جانتے یا دیکھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک اوپن فورم ہے جہاں ہر ایک کو کسی بھی چیز پر بولنے کی اجازت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ تنقید ایسی ہوتی ہے کہ آپ اقدامات پر سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، لیکن بعض ایسے کمنٹس بھی ہوتے ہیں جنہیں سن کر ہنسی آجاتی ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ تعمیری تنقید سننے کیلئے بالکل تیار رہتے ہیں۔ نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات پر انہوں نے مشورہ دیا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کچھ وقت اپنے تعلیمی اور سیکھنے کے عمل کے لیے مختص کریں۔