لاہور (عمران راج ) پنجاب حکومت کی جانب سے سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس ختم کرنے کے فیصلے کا سینما انڈسٹری سے وابستہ افراد نے خیرمقدم کیا ہے ۔ معروف اداکار معمر رانا، احسن خان، قیصر ثناء اللہ خان اور زوریز لاشاری نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت کے اقدام سے فلم انڈسٹری کی بحالی میں مدد ملے گی اور ویران سینما گھر آباد ہوں گے ۔ چیئرمین فلم ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن زوریز لاشاری نے کہا کہ کورونُا وبا کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی فلم و سینما انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔پروڈیوسر قیصر ثنائاللہ خان نے کہاحکومتی فیصلہ زوال کا شکار فلم ا نڈسٹری کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔