نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی صدارتی امیدوار تلسی گبارڈ نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کیخلاف50 ملین ڈالر کا دعوی دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ہیلری نے ان پر "روس کا اثاثہ اور روسی صدر کیلئے مخبری کرنے جیسے الزامات لگائے " جن سے ان کی شہرت کو کافی نقصان پہنچا ۔ تلسی گبارڈ نے ہتک عزت کے دعویٰ میں یہ بھی تحریر کیا کہ وہ صدارتی الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے بغیر ثبوت ان پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ روس ان کی انتخابی مہم کے اخراجات برداشت کر رہا ہے ، تلسی کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے ہیلری کلنٹن اور تلسی گبارڈ میں ذاتی عداوت ہے ۔ دونوں ماضی میں بھی ایک دوسرے کیخلاف الزامات لگاتی رہی ہیں۔