لندن(ویب ڈیسک)کاسٹر کا تیل بے شمار فوائد کا حامل، جلد پر تناؤ کے سبب بن جانے والے نشانات ’سٹریچ مارکس‘ کو بھی ختم کرنے میں بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔جلد پر تناؤ کی صورت میں بن جانے والے نشانات ’’سٹریچ مارکس‘‘بے حد بد نما نظر آتے ہیں، وزن کم یا بڑھنے کی صورت میں جلد شدید تناؤ کا شکار رہنے کے سبب خصوصاً نرم جلد والوں کے ساتھ یہ مسئلہ پیش آتا ہے ، اس دوران جلد پر تا عمر تناؤ کے نشانات بن جاتے ہیں جن سے جان چھڑانا آسان کام نہیں ۔عام طور پر جلد پر تناؤ کے نشانات بازؤں، ٹانگوں، پیٹ اور کندھوں پر بنتے ہیں ۔