مکرمی !ملک کے تمام شعبوں کو ریلیف پیکج ملنا چاہے تاکہ ہمارا ملک ہر شعبے میں ترقی حاصل کر سکے جو ملک و قوم کے لئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے ملک کورونا کی وبامیں مبتلا ہے ایسے میں ریلیف پیکج پر صرف اس وقت غریب مزدور دیہاڑی پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ملازمین چھوٹے دکاندار حضرات بزرگ پنشنرز کا حق بنتا ہے کہ حکومت وقت اپنے اس نچلے طبقے کے متاثر افراد کو مکمل ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دے کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس کو مزید لاک ڈائون کی بھیٹ چڑانا شاید پاکستان کے لئے نقصان کا باعث ہوسکتا ہے ہم وبائی آفت سے خالی پیٹ جنگ نہیں کر سکتے ہمیں احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اپنے معاشی نظام کو چلانا ہوگا۔پاکستان مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ضرورت ہے تو درست سمت پر درست فیصلوں کی ۔ (محمد اکرم خالد)