بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں ایک ارب سال قدیم جھاڑی (ویڈ) کے رکاز ملے ہیں جسے تمام پودوں کی ماں قرار دیا جاسکتا ہے، کہا جارہا ہے کہ کم ازکم زمینی خشکی پر موجود تمام پودے اسی گھاس سے وجود پذیر ہوئے ہیں۔اس جھاڑی کا رکاز ایک پتھر پر نقش تھا جو کسی لگ بھگ ایک ارب سال قدیم ہے اور کسی بھی سبزے کی سب سے پرانی مثال بھی ہے۔ آثار نین فین فارمیشن سے ملا ہے اور بہت اچھی طرح محفوظ ہے جو ایک قدیم پودا ہے اور اسے Proterocladus antiquus کا نام دیا گیا ہے۔