رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان بار بار مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت سے گودار اور نارووال سے کراچی تک ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت پوری اپوزیشن کر چکی ہے ، تمام جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں۔