راولپنڈی،پشاور ( رپورٹر92نیوز،این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کیساتھ آئل سپلائی کا معاہدہ کیا ہے جبکہ فوج نے اپنے پاس کھڑی مال بردار گاڑیاں ریلوے کے حوالے کر دی ہیں، 10 مئی کو وزیر اعظم ماں بچہ ہسپتال کا افتتاح کریں گے ۔نالہ لئی ایکسپریس 26 ارب کا منصوبہ تھا مگر اب89 ارب کا منصوبہ بن چکا ہے ، نالہ لئی اور ایم ایل ون منصوبوں کی تکمیل میرا خواب ہے ، تمام قومی اداروں کو تیل کی فراہمی ریلوے سے کرنے کا پروگرام ہے ۔ سنٹرل ڈیزل لوکو موٹو ورکشاپ میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا مشکور ہوں جنہوں نے 35 مال بردار گاڑیاں جو فوج کے پاس کھڑی تھیں ریلوے کے حوالے کر دی ہیں،آخر میں انہوں نے ریلوے ورکشاپ اور سی ڈی ایل مزدوروں کو عید سے قبل 3 ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔دریں اثنا خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وزیر ریلوے شیخ رشیدسے ملاقات کی۔