لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کاکہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لئے انگلینڈ روانگی خوشی کی بات ہے ،ہماری بیٹنگ تجربہ کار ہے کوشش ہوگی کہ اس کا فائدہ اٹھایا جائے ، انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے ، امید ہے کہ محمد رضوان اور شاداب خان جلد صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے ، پوری کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ سے شائقین کرکٹ کو لطف اندوز ہونے کا موقع دیں۔ اظہر علی نے گزشتہ روز سکواڈ کے اعلان کے بعد ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کراوڈ ہمیشہ ہمیں سپورٹ کرتا ہے اس مرتبہ کراوڈ کے بغیر کھیلنا ہوگا۔ ٹیم میں شامل مجھ سمیت کافی کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ ہے ۔