مکرمی !سگریٹ نوشی ایک سنگین مسئلہ اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جہاں دیکھو بڑے تو پیتے ہی ہیں لیکن آج کل کے نوجواں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کُھلے عام سگریٹ کا دھواں چھوڑتے ہوئے نظر آئیں گے لیکن سگریٹ صرف پینے والے کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ سگریٹ کے دھواںکے زد میں آنے والے کو بھی بہت نقصان دیتا ہے۔ سگریٹ نوشی نہ صرف سانس کے نا لی بلکہ پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے ۔ایک ریسرچ کے مطابق ساڑھے تین کڑوڑ سے زائد افراد پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلاہیں۔اور پھیپھڑوں کی خرابی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔ میری حکومت سے درخواست ہے کہ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ (ذیشان حیدر نگری کراچی)